Thu, September 17, 2026

پلے آف مرحلے سے قبل شاہین آفریدی کی کینڈی رائلز میں دوبارہ واپسی

پلے آف مرحلے سے قبل شاہین آفریدی کی کینڈی رائلز میں دوبارہ واپسی

کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے پلے آف مرحلے سے قبل پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوبارہ کینڈی رائلز کے سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔

شاہین آفریدی، جو ذاتی وجوہات کی بنا پر کچھ عرصے کے لیے ٹیم سے الگ ہوئے تھے، اب پلے آف میچز کے لیے دوبارہ دستیاب ہوں گے۔ ان کے ساتھ پاکستان کے خوشدل شاہ اور حسن نواز بھی کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔

پلے آف مرحلے کے لیے کینڈی رائلز نے اپنے سکواڈ میں ردوبدل کرتے ہوئے معین علی، صدیق اللہ اٹل اور برینڈن میک مولن کی جگہ ان تینوں کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کے پلے آف مقابلوں کا آغاز 5 اگست سے کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں کینڈی رائلز ٹرافی کے حصول کی مہم جاری رکھے گی۔

ٹیگز: