لاہور:آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، حارث رؤف، نسیم شاہ اور سفیان مقیم کی واپسی ہوئی ہے۔
نوجوان کھلاڑیوں میں عبدالصمد، معاذ صداقت، شامل حسین، غازی غوری، احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو موقع دیا گیا ہے جبکہ سلمان علی آغا، ابرار احمد اور صاحبزادہ فرحان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔