Wed, September 16, 2026

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک ، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت سے تعلق رکھنے والی دہشتگرد تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

دوسری کارروائی قلات کے علاقے میں ہوئی، جہاں 2 مزید دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ دونوں آپریشنز میں اسلحہ، بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور انہیں بھارت کی مکمل مدد حاصل تھی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہر صورت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ٹیگز: