Wed, September 16, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی :ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے میں مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف موثر کاروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی کو دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: