کیچ:آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 13 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
کوئٹہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے فتنہ الخوارج کے 10 دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ کیچ میں فتنہ الہند کے 3 دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔