Wed, September 16, 2026

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی رات کیا گیا، جس میں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشتگرد مختلف حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے، اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ:"ہماری فورسز نے دشمن کے ناپاک منصوبے ایک بار پھر ناکام بنا دیے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر فورسز نے ثابت کر دیا کہ وہ چوکنا اور ہر خطرے کے لیے تیار ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک یہ مشن جاری رہے گا۔

ٹیگز: