خضدار :ضلع خضدار کے علاقے زہری کے پہاڑی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 کو زخمی کر دیا ہے۔ آپریشن اب بھی جاری ہے اور اس میں زمینی دستے اور ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مقامی افراد کو ہراساں کرنے کے ساتھ بدوکشت کے مرکزی پل پر ایک بڑی آئی ای ڈی بھی نصب کی تھی جسے فورسز نے بروقت ناکارہ بنا دیا۔
آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، گرینیڈز، آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، گولیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت کے اثر و رسوخ میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔