Wed, September 16, 2026

خضدار میں سکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

خضدار میں سکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے اہم انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

مارے گئے دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز علاقے سے باقی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان میں امن قائم رکھنے کے لیے یہ کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ٹیگز: