Wed, September 16, 2026

ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کا توانائی کے شعبے میں بڑا اقدام، ریفائنری کی ترقی کے لیے نئی پالیسی

ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کا توانائی کے شعبے میں بڑا اقدام، ریفائنری کی ترقی کے لیے نئی پالیسی

اسلام آباد:ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کی مشترکہ کاوشوں سے توانائی کے شعبے میں ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ ای سی سی نے سنر جیکو کے پٹرولیم لیوی واجبات کے تصفیے کے لیے فریم ورک کی منظوری دے دی، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن معاہدے پر دستخط کر سکے گا۔

اس کے نتیجے میں، سنر جیکو اوگرا معاہدے کے تحت براؤن فیلڈ ریفائننگ پالیسی پر عملدرآمد کرے گا۔ اس پالیسی کا مقصد ریفائنریز کی اپ گریڈیشن، یورو-فائیو ایندھن کی تیاری اور مہنگی درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے توانائی کے شعبے میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

ٹیگز: