اسلام آباد :ایس آئی ایف سی کی جامع سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان کے توانائی اور سولر شعبے میں سرمایہ کاری اور ماحولیاتی ترقی کو فروغ ملا ہے۔
ملک نے آف گرڈ سولر کیپیسٹی 12 گیگاواٹ تک پہنچا دی ہے اور نیٹ میٹرڈ سولر میں 6 گیگاواٹ سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال بجلی کی 53 فیصد پیداوار قابلِ تجدید توانائی سے حاصل ہوئی۔
وزیرِاعظم کی کلائمیٹ کوآرڈینیٹر رومیانہ خورشید عالم کے مطابق پاکستان کے 2030 تک بجلی میں 60 فیصد قابلِ تجدید توانائی کے ہدف کی جانب اقدامات جاری ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے توانائی شعبہ ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جو پاکستان کی معیشت کو بھی مستحکم بنیادیں فراہم کر رہا ہے۔