Thu, September 17, 2026

سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی اولین ترجیح:اویس لغاری

 سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی اولین ترجیح:اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے ہر ممکن وسائل کو متحرک کیا جا رہا ہے۔

اویس لغاری نے تاکید کی کہ پانی کے نکلنے کے فوراً بعد بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور فوری طور پر بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مشکلات کے حل کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے اور بجلی کی بحالی اس ضمن میں اہم ترین اقدام ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر توانائی نے عوام سے اپیل کی کہ اگر انہیں کسی قسم کی دشواری یا شکایت ہو تو فوراً متعلقہ کمپلینٹ سیل سے رابطہ کریں تاکہ مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔

انہوں نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام فیلڈ اسٹاف کو چوکس رکھا جائے اور متاثرہ علاقوں میں 24 گھنٹے نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

ٹیگز: