Wed, September 16, 2026

بجلی کے شعبے میں بہتری حکومت کی ترجیح، توانائی اصلاحات جاری ہیں، اویس لغاری

بجلی کے شعبے میں بہتری حکومت کی ترجیح، توانائی اصلاحات جاری ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے بجلی کے نظام کو جدید اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ناگزیر ہے، اسی مقصد کے لیے حکومت توانائی کے شعبے میں بہتری کے اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحاتی عمل جاری ہے اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے نظام کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ توانائی کے شعبے میں کارکردگی بہتر ہو، نظام میں بہتری آئے اور ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کیا جا سکے۔

ٹیگز: