Wed, September 16, 2026

صدر آصف زرداری کا سیلاب زدگان سے دلی ہمدردی کا اظہار

صدر آصف زرداری کا سیلاب زدگان سے دلی ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہونے والے سیلاب اور بارشوں سے جو نقصان پہنچا ہے، اس پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا یقین دلایا۔

صدر نے کسانوں کی خراب ہوئی فصلوں اور مویشیوں کے نقصان پر بھی شدید ہمدردی ظاہر کی۔ ساتھ ہی انہوں نے مسلح افواج اور ریسکیو ٹیموں کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ مشکل وقت میں ان کی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔

انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت دی کہ ممکنہ بڑے سیلاب کے لیے فوری تیاری کرے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے اور اس بار بھی 2010 اور 2022 کے سیلابوں کی طرح کامیابی سے نکلے گی۔

ٹیگز: