Wed, September 16, 2026

سیلاب سے تباہی پر چین کا اظہار افسوس، پاکستانی عوام سے ہمدردی

سیلاب سے تباہی پر چین کا اظہار افسوس، پاکستانی عوام سے ہمدردی

بیجنگ : چین نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ ان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جنہوں نے اپنے پیارے کھو دیے یا زخمی ہوئے۔

وزارت کے ترجمان نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے تعزیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کو یقین ہے کہ پاکستانی قوم اس آزمائش کا بہادری سے مقابلہ کرے گی اور جلد حالات معمول پر آ جائیں گے۔

چینی سفارتخانہ پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کی خیریت معلوم کر رہا ہے، اور فی الحال کسی چینی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے جاری بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی واقعات میں اب تک 657 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ٹیگز: