Wed, September 16, 2026

روس کی پاکستان اور افغانستان کو مذاکرات کی تجویز

روس کی پاکستان اور افغانستان کو مذاکرات کی تجویز

ماسکو: روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اپنے ردعمل میں دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور اپنے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو فوری طور پر سرحد پار حملے روکنے چاہئیں اور اپنے اختلافات کے حل کے لیے سفارتی راستہ اپنانا چاہیے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، خطے میں امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور افغانستان آپس میں بات چیت کریں اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کریں۔

روس نے یہ بھی کہا کہ اگر دونوں فریق چاہیں، تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی فراہم کرنے پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیگز: