Wed, September 16, 2026

ایپل کی آئی فون 18 سیریز 9 ستمبر کو لانچ ہوگی، فولڈ ایبل آئی فون بھی متوقع

ایپل کی آئی فون 18 سیریز 9 ستمبر کو لانچ ہوگی، فولڈ ایبل آئی فون بھی متوقع

کیلیفورنیا: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رواں برس اپنی نئی آئی فون 18 سیریز پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کا دنیا بھر میں موجود صارفین کو شدت سے انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز کی تقریب رونمائی 9 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔ اس ایونٹ میں آئی فون 18 سیریز کے علاوہ ایپل واچ سیریز 12، ایپل واچ الٹرا، ہوم پوڈ منی، آئی پوڈ اور ایپل ٹی وی کے نئے ورژنز بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل اس بار آئی فون متعارف کرانے کی حکمت عملی میں تبدیلی کر رہا ہے۔ مختلف لیکس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی آئی فون 18 اور آئی فون 18 پرو میکس کے ساتھ اپنا پہلا فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون بھی سامنے لا سکتی ہے، جسے ممکنہ طور پر آئی فون الٹرا کا نام دیا جائے گا۔

دوسری جانب معیاری آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کی لانچنگ 2027 کے ابتدائی مہینوں تک ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فولڈ ایبل آئی فون ایپل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون بن سکتا ہے، جس کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے زائد ہونے کی توقع ہے۔

ادھر بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل آئی فون 18 پرو ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو نئے فون کی قیمت میں تقریباً 100 ڈالر تک اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1099 ڈالر سے بڑھ کر 1199 ڈالر تک جا سکتی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ ریم، چپس اور دیگر ہارڈویئر اجزا کی بڑھتی ہوئی لاگت کو قرار دیا جا رہا ہے۔
 
 

ٹیگز: