Sat, September 26, 2026

ایران کی جنگ بندی پیشکش مسترد، مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ حملوں کا عندیہ

ایران کی جنگ بندی پیشکش مسترد، مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ حملوں کا عندیہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش مسترد کردی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ کو خدشہ ہے کہ تہران امریکی مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر بھی آمادہ نہیں اور تہران سے اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام میں یہ توقع پائی جاتی ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان موجود ہے۔ تاہم، اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان برقرار ہے۔

ایرانی جنگ بندی تجویز میں آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری مذاکرات کی بحالی کے بدلے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی بات شامل تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی، ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

ٹیگز: