Sat, September 26, 2026

عالمی ترقی کے اہداف کے حصول میں پیشرفت سست ہے، شہباز شریف

عالمی ترقی کے اہداف کے حصول میں پیشرفت سست ہے، شہباز شریف

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب پیشرفت ناکافی اور سست ہے، جبکہ بڑھتا ہوا مالیاتی خلا اور شدید موسمی آفات ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑے چیلنجز ہیں۔

 نیویارک میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پر اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (GDI) کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ جی ڈی آئی جنوبی ممالک کے باہمی تعاون اور ترقی پذیر ممالک کی ترقی کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت اور دانشمندانہ فیصلوں کو آج دنیا تسلیم کرتی ہے۔

 وزیراعظم نے بتایا کہ  سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں اقتصادی تعاون اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

 دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف اپنا پانچ روزہ دورہ نیویارک مکمل کرکے لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ دو سے تین روز قیام کریں گے۔

ٹیگز: