Sat, September 26, 2026

ربیقہ خان کی سالگرہ سے قبل منفرد انداز میں تصاویر، پیٹرول پمپ پر فوٹو شوٹ

ربیقہ خان کی سالگرہ سے قبل منفرد انداز میں تصاویر، پیٹرول پمپ پر فوٹو شوٹ

لاہور : معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ربیقہ خان نے اپنی 22ویں سالگرہ سے پہلے کچھ منفرد کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے انہوں نے عام فوٹو شوٹ لوکیشنز کے بجائے پیٹرول پمپ کا انتخاب کیا۔

ربیقہ خان نے پری برتھ ڈے سیلیبریشن کے موقع پر سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا اور پیٹرول پمپ پر مختلف انداز میں تصاویر بنوائیں۔ ان کی کچھ تصاویر میں وہ فیول ڈسپنسر کے قریب جبکہ بعض میں فیول نوزل ہاتھ میں تھامے نظر آئیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ربیقہ خان نے ’برتھ ڈے کاؤنٹ ڈاؤن‘ کا کیپشن دیا، جس کے بعد ان کی پوسٹ صارفین کی توجہ حاصل کرنے لگی۔

میک اپ، جیولری اور منفرد لباس کے ساتھ ربیقہ خان کا انداز خاص طور پر نمایاں دکھائی دیا۔ عام سی جگہ پر کرایا گیا یہ غیر معمولی فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث رہا۔

ٹیگز: