غزہ: کئی ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں اور تباہی کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے نافذ ہو گیا۔ اس پیش رفت کا عالمی رہنماؤں اور مختلف ممالک کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔
مصری وزارتِ خارجہ نے اس معاہدے کو ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرم الشیخ میں ہونے والی بات چیت نے جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کی ہے۔ وزارت کے مطابق مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی پیرس میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے تاکہ معاہدے سے متعلق مزید اقدامات پر بات کی جا سکے۔
مصری صدر نے کہا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ جبکہ ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق اس معاہدے کے تحت غزہ میں موجود 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتوار یا پیر کو متوقع ہے۔