کیلیفورنیا:کیلیفورنیا کے ایک جیولری سٹور میں 22 ستمبر کو 25 افراد نے مسلح ہو کر واردات کی، جس میں قیمتی زیورات لوٹے گئے۔ کم از کم 3 ملزمان کے پاس بندوقیں تھیں جبکہ باقی نے توڑ پھوڑ کے آلات استعمال کیے۔ پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واردات کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے۔