Wed, September 16, 2026

شرجیل انعام میمن کا فلمی صنعت کے فروغ پر زور، سندھ میں نئے فلمی منصوبوں اور او ٹی ٹی تعاون کا جائزہ

شرجیل انعام میمن کا فلمی صنعت کے فروغ پر زور، سندھ میں نئے فلمی منصوبوں اور او ٹی ٹی تعاون کا جائزہ

کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں فلم انڈسٹری کے فروغ اور جاری منصوبوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سندھ میں فلم سازی کے شعبے کو مزید فعال بنانے، فلمی منصوبوں کی پیش رفت اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے ساتھ اشتراک کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے فلم "میرا لیاری" کے آسکر نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونے کو سندھ کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صوبے کے فنکاروں اور تخلیقی صلاحیتوں کی عالمی سطح پر پذیرائی ہے۔

اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی، فلمی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور مقامی ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

ٹیگز: