Wed, September 16, 2026

’’حملہ آور کی پہچان کول ٹامس کے نام سے ہوئی ہے جو کیلیفورنیا کا رہائشی ہے‘‘:یف بی آئی نے تصدیق کردی

’’حملہ آور کی پہچان کول ٹامس کے نام سے ہوئی ہے جو کیلیفورنیا کا رہائشی ہے‘‘:یف بی آئی نے تصدیق کردی

واشنگٹن: واشنگٹن میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب اس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک مسلح شخص نے سکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی۔ ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور کی پہچان کول ٹامس کے نام سے ہوئی ہے جو کیلیفورنیا کا رہائشی ہے۔
 کول ٹامس نے بندوق کے زور پر تقریب میں داخل ہونے کی کوشش کی اور مزاحمت پر سیکرٹ سروس کے اہلکار پر گولی چلا دی۔ فائرنگ ہوتے ہی تقریب میں موجود مہمانوں اور اعلیٰ حکام میں افراتفری پھیل گئی، لوگ اپنی جان بچانے کے لیے میزوں کے نیچے چھپ گئے۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا ارادہ سکیورٹی کے سخت حفاظتی حصار کو توڑ کر تقریب کے اندر قتل و غارت کرنا تھا، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی نے اس بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔ جائے وقوعہ کو سیل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ٹیگز: