Thu, September 17, 2026

پہلگام واقعہ: شدت پسند تنظیم کے متضاد بیانات نے بھارتی الزامات کا پول کھول دیا، اسحاق ڈار کی عالمی محاذ پر بڑی سفارتی کامیابی

پہلگام واقعہ: شدت پسند تنظیم کے متضاد بیانات نے بھارتی الزامات کا پول کھول دیا، اسحاق ڈار کی عالمی محاذ پر بڑی سفارتی کامیابی

اسلام آباد : پہلگام واقعے کے گرد گھومتی بھارتی سازش بے نقاب ہونے لگی ہے۔ شدت پسند تنظیم 'دی ریزسٹنس فرنٹ' (TRF) کے بدلتے ہوئے بیانات اور پاکستان کی بھرپور سفارتی مہم نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو عالمی سطح پر ناکام بنا دیا ہے۔
واقعے کے حقائق بتاتے ہیں کہ بھارتی میڈیا کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں تھی۔  شدت پسند تنظیم نے 22 اپریل کو واقعے کی ذمہ داری لی مگر 25 اپریل کو اس سے مکر گئی، جس نے بھارتی سکیورٹی اداروں اور میڈیا کے دعووں پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔بھارتی میڈیا نے بغیر کسی فارنزک یا زمینی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کی، جسے پاکستان نے فی الفور مسترد کر دیا۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس معاملے کو عالمی سطح پر نہایت موثر انداز میں اٹھایا۔     انہوں نے بین الاقوامی برادری کے سامنے ٹھوس شواہد پیش کیے کہ کس طرح بھارت ہر واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے۔    اسحاق ڈار کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر پاکستان کے دوٹوک اور شفاف مؤقف کو پذیرائی ملی اور اسے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کے لیے تیار ہے تاکہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی حقیقت دنیا کے سامنے آ سکے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، نائب وزیراعظم کی کامیاب سفارت کاری نے بھارتی پروپیگنڈے کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔

ٹیگز: