Wed, September 16, 2026

نادیہ خان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا پول کھول دیا، بھارتی الزامات پر سوالات

نادیہ خان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا پول کھول دیا، بھارتی الزامات پر سوالات

کراچی : پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر اپنی بے باک رائے دی ہے، جس میں بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا تھا۔ نادیہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کون سی سُپر ٹیکنالوجی ہے جو پانچ منٹ میں یہ بتا دیتی ہے کہ حملہ پاکستان نے کیا؟ انہوں نے بھارت کی اس کارروائی کو اپنی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔

نادیہ خان نے اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے جواز فراہم کرنا قرار دیا اور کہا کہ اب بھارتی عوام بھی یہ سمجھنے لگے ہیں کہ بھارت اپنی سازشوں میں کیسے ملوث ہے۔ انہوں نے ماضی کے واقعات جیسے سمجھوتہ ایکسپریس اور ممبئی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایسے حملے ہمیشہ عالمی سطح پر کسی اہم دورے کے دوران کرتا ہے تاکہ دنیا کی توجہ حاصل کی جا سکے۔

نادیہ خان کے اس جرات مندانہ بیان کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی، اور صارفین نے ان کی سچائی اور بے باکی کو سراہا۔

ٹیگز: