Wed, September 16, 2026

پہلگام واقعہ پر کواڈ کا غیر جانبدار مؤقف، پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی

پہلگام واقعہ پر کواڈ کا غیر جانبدار مؤقف، پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی

اسلام آباد/واشنگٹن :  پہلگام حملے کے بعد دنیا بھر کی نظریں بھارت کے الزامات پر تھیں، لیکن کواڈ ممالک (بھارت، امریکا، جاپان، آسٹریلیا) نے واشنگٹن میں جو مشترکہ بیان جاری کیا، وہ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی بڑی جیت ثابت ہوا۔

کواڈ نے واقعے کی سخت مذمت کی اور فوری انصاف کا مطالبہ بھی کیا، مگر پاکستان کا نام کہیں نہیں لیا۔ نہ ہی کسی ملک کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ یہ وہی نکتہ ہے جہاں بھارت کو سفارتی جھٹکا لگا، کیونکہ وہ ہمیشہ کی طرح پاکستان پر انگلی اٹھانا چاہتا تھا۔

کواڈ کے اس غیر جانبدار مؤقف نے دنیا پر واضح کر دیا کہ اب صرف الزامات سے کام نہیں چلے گا، بلکہ ثبوت اور شواہد کی بنیاد پر بات ہوگی۔ عالمی سطح پر بھارت کی یکطرفہ کہانی کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔

پاکستان نے تحمل اور ہوش مندی سے اپنی بات رکھی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ عالمی برادری نے اس بار بھی پاکستان کی ساکھ کو ترجیح دی۔ نہ صرف کواڈ بلکہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے بھی بھارت کی یکطرفہ سوچ سے آگے نکل چکے ہیں۔

ٹیگز: