Fri, September 25, 2026

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ میں اہم رابطہ

 پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ میں اہم رابطہ

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان نیویارک میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ادارہ جاتی انفراسٹرکچر کے قیام سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مشترکہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

 علاوہ ازیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سنگاپور اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور آئندہ ہونے والے مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں پر گفتگو کی گئی۔

ٹیگز: