نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پرنس رحیم آغا خان پنجم نے نیویارک میں ملاقات کی، جس میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اسماعیلی برادری کی طویل عرصے سے جاری خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے تعاون اور روابط کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کے باقاعدہ دورے کرنے کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ مقاصد کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔