Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار کا ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار کا ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان اور ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات کی۔

ترک وزیرِ خارجہ سے گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھی جائے۔

بعد ازاں ایرانی وزیرِ خارجہ سے بات چیت میں بھی خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: