Fri, September 25, 2026

وزیر اعظم شہباز شریف کی لبنانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف کی لبنانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف اور لبنان کے وزیراعظم نواف سلام کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، جس میں پاک لبنان تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کی خودمختاری، سیاسی آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ سمیت تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: