Wed, September 16, 2026

 اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات،پاکستان اور لبنان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات،پاکستان اور لبنان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کے امور بھی زیر بحث آئے، جبکہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اسحاق ڈار اور احمد الحجار نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

 ملاقات کے دوران علاقائی و عالمی امور پر مشترکہ تعاون اور باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

ٹیگز: