Wed, September 16, 2026

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ ، سکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ ، سکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب

اسلام آباد : افغان طالبان نے طورخم اور تیراہ کے علاقے میں پاکستان کی سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان، مشرف زیدی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر مزید اشتعال انگیزی ہوئی تو اس کا فوری اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، جھڑپیں سرحد کے تین مختلف پوائنٹس پر ہوئیں اور فائرنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ پاک فوج کے تمام جوان محفوظ رہے، لیکن جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت اور اپنی سرحدوں کی سالمیت کا دفاع جاری رکھے گا اور کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔

ٹیگز: