واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی فوری موقف نہیں اختیار کیا گیا کیونکہ دونوں ممالک کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔
ٹیمی بروس نے بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔