Wed, September 16, 2026

ایران کو اپنا نیو کلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا ، ٹیمی بروس

ایران کو اپنا نیو کلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا ، ٹیمی بروس

واشنگٹن : امریکا نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے اور ایران کو اپنے نیو کلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا دنیا کی حفاظت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے غزہ کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار حماس کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ امریکا کا عزم ہے کہ وہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔ ٹیمی بروس نے یہ بھی بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے فیصلے عوام کی خواہشات کے مطابق کر رہی ہے اور جو افراد امریکا آنا چاہتے ہیں، انہیں امریکی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

مزید برآں، ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں امریکا معاشی طور پر مضبوط ہوگا اور جب امریکا مضبوط ہوگا، تو دنیا بھی بہتر جگہ بنے گی۔ ایک سوال کے جواب میں، جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹرمپ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر اور افغانستان کے لوگ بھی ان کی طرف دیکھ رہے ہیں، تو ٹیمی بروس نے کہا کہ لوگ ٹرمپ پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔

ٹیگز: