Wed, September 16, 2026

اس وقت امریکا کی توجہ غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز ہے ، ٹیمی بروس

 اس وقت امریکا کی توجہ غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز ہے ، ٹیمی بروس

واشنگٹن: امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنی شمولیت سے متعلق بھارتی حکومت کے انکار کو غلط، جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ بعض تبصرے خود ہی اپنی حقیقت بیان کر دیتے ہیں، اور موجودہ دور میں صرف ایک رائے پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ جو کچھ کہتے ہیں، وہ حقیقت سے دور ہوتا ہے، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے کو پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے میں کردار ادا کیا، اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اس عمل میں براہ راست شامل رہے۔ ان کے مطابق، اس کردار کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پہلے بھی متعدد بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کیا، لیکن بھارت ہمیشہ اس بات کو مسترد کرتا رہا ہے۔

ٹیمی بروس نے یہ بھی کہا کہ اس وقت امریکا کی توجہ غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز ہے، اور صدر ٹرمپ اس حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام اور لبنان کے ساتھ جاری سفارتی پیشرفت مشرق وسطیٰ میں بڑی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے۔

آخر میں انہوں نے ٹیکساس میں پیش آنے والے واقعے پر اظہارِ افسوس کرنے والے ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ٹیگز: