Wed, September 16, 2026

ذہنی دباؤ نے دماغی بیماری میں مبتلا کر دیا:کم کاردیشیئن کا انکشاف

 ذہنی دباؤ نے دماغی بیماری میں مبتلا کر دیا:کم کاردیشیئن کا انکشاف

لاس اینجلس: امریکی ماڈل اور ریئلٹی شو اسٹار کم کاردیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دماغی اینیورزم (Brain Aneurysm) میں مبتلا ہیں، جسے ڈاکٹرز نے ذہنی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کم کاردیشیئن نے اپنی ریئلٹی سیریز “دی کارڈیشیئنز” کے نئے سیزن کے ٹیزر میں بتایا کہ ایم آر آئی اسکین کے دوران ان کے دماغ میں ایک چھوٹا سا اینیورزم پایا گیا۔

کم کا کہنا تھا کہ وہ حالیہ دنوں میں اپنی مصروف زندگی، قانون کی تعلیم اور ذاتی مسائل کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طلاق کے بعد سورائیسس (Psoriasis) کی بیماری دوبارہ لوٹ آئی ہے، جو ذہنی دباؤ سے منسلک ہے۔

ماڈل کے مطابق، وہ اب اپنی صحت پر توجہ دے رہی ہیں اور اپنے چار بچوں کو اس کیفیت کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ٹیگز: