Wed, September 16, 2026

کیریئر کے عروج پر ذہنی دباؤ کا سامنا کیا ، لیڈی گاگا کا انکشاف

کیریئر کے عروج پر ذہنی دباؤ کا سامنا کیا ، لیڈی گاگا کا انکشاف

کیلیفورنیا : امریکی گلوکارہ اور اداکارہ لیڈی گاگا نے حال ہی میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے عروج پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ 39 سالہ گلوکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ کامیابی کی بلندیوں پر پہنچیں، تو اس دوران ان کی ذہنی حالت بہت غیر مستحکم تھی۔

لیڈی گاگا نے کہا کہ اب وہ پہلے سے زیادہ مستحکم اور بہتر حالت میں ہیں، اور اس کا سہرا وہ تھیراپی اور اپنے منگیتر کی حمایت کو دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے حالیہ ٹور کے دوران انہیں گھبراہٹ کے شدید دورے پڑے جس کی وجہ سے انہیں اپنا ورلڈ ٹور منسوخ کرنا پڑا اور فوری طور پر طبی مدد لینی پڑی۔

گلوکارہ نے کہا، “ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے نفسیاتی علاج کے لیے اسپتال جانا پڑا، میں بالکل ٹوٹ چکی تھی۔ مجھے بریک کی ضرورت تھی، میں کچھ بھی نہیں کر پا رہی تھی۔ اس وقت مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں کبھی ٹھیک ہو سکوں گی۔ آج میں خود کو زندہ ہونے پر خوش قسمت سمجھتی ہوں۔”

لیڈی گاگا نے مزید کہا کہ ان کی ذہنی حالت کا اثر ان کے کیریئر پر بھی پڑا۔ "جب میں سٹیج پر اپنے مداحوں کے درمیان ہوتی تھی، تو محض 90 سیکنڈ کے لیے مجھے اپنی گھبراہٹ کو قابو کرنے کے لیے خود کو ذہنی طور پر سمجھانا پڑتا تھا۔"اب وہ اپنی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ مدد لیتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ دوسرے بھی ذہنی صحت کے مسائل پر کھل کر بات کریں اور مدد حاصل کریں۔

ٹیگز: