تہران: ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ خبر کے مطابق، پیر کے دن ایران کی 8 جامعات میں طلبہ نے حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھا۔ مظاہرین نے ایران کے حکومتی نظام کے خلاف نعرے بازی کی اور انقلاب ایران سے پہلے کے "شیر اور سورج" کی تصاویر والے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کچھ مقامات پر جھڑپوں کی اطلاعات بھی ہیں۔
یاد رہے کہ ایران میں جنوری میں بھی بڑے احتجاج ہوئے تھے، جن میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ نہ روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔