Wed, September 16, 2026

پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد : پنجاب میں مون سون کی بارشوں کا پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہونے والا ہے، جس پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ صوبے کے کئی اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، اور کچھ علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، اور خستہ حال یا کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ریسکیو 1122 اور دیگر ایمرجنسی ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

ٹیگز: