لاہور: پاکستان کے معروف لانگ رینج شوٹر اور اسپورٹس سائیکالوجسٹ محسن نواز نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کامیابی کے لیے کھلاڑیوں کی جسمانی تربیت کے ساتھ ذہنی اور نفسیاتی تربیت بھی ضروری ہے۔
محسن نواز، جنہوں نے ورلڈ نومڈ گیمز 2026 میں پاکستان کے پہلے آفیشل سپورٹس سائیکالوجسٹ کے طور پر خدمات انجام دیں، نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، تاہم دباؤ سے نمٹنے، توجہ مرکوز رکھنے اور مشکل حالات میں پرسکون رہنے کی باقاعدہ تربیت ضروری ہے۔
انہوں نے سپورٹس فیڈریشنز اور کوچز پر زور دیا کہ کھلاڑیوں کی نفسیاتی جانچ اور ذہنی تربیت کو باقاعدہ تربیتی نظام کا حصہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی ایک اہم منصوبے پر کام جاری ہے۔