Wed, September 23, 2026

پرائیویٹ حج سکیم: 21 ہزار درخواستیں موصول، 50 ہزار نشستیں باقی

 پرائیویٹ حج سکیم: 21 ہزار درخواستیں موصول، 50 ہزار نشستیں باقی

اسلام آباد: پرائیویٹ حج سکیم کے تحت اب تک 21 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ 50 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ عازمین حج اپنے واجبات پاک حج ایپ کے ذریعے جمع کرائیں، کسی فرد یا حج کمپنی کو براہِ راست ادائیگی نہ کی جائے۔

ترجمان کے مطابق حج پورٹل کے ذریعے مجاز حج کمپنیوں کو 18 ارب روپے منتقل کیے جا چکے ہیں۔ موصول ہونے والی رقوم میں 45 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع جبکہ 55 فیصد بینک چالان کے ذریعے کی گئیں۔

وزارتِ مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ حج واجبات کی ادائیگی صرف مقررہ اور محفوظ طریقہ کار کے تحت کریں۔

ٹیگز: