لاہور: ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن (TSGPA) نے تمغۂ امتیاز یافتہ محسن نواز کو ورلڈ نومڈ گیمز 2026 کے لیے قومی ٹیم کا باضابطہ سپورٹس سائیکولوجسٹ مقرر کردیا۔
محسن نواز قومی کھلاڑیوں کی ذہنی تربیت، دباؤ پر قابو پانے اور اہم مقابلوں کے دوران بہتر کارکردگی کے لیے کام کریں گے۔ ان کی ذمہ داریوں میں کھلاڑیوں کی توجہ، خود اعتمادی اور ذہنی مضبوطی بڑھانے کے ساتھ ٹیم میں باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق محسن نواز ہائی پرفارمنس کنڈیشننگ، سٹریس کنٹرول اور ذہنی صلاحیتوں کی تربیت میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ٹی ایس جی پی اے کے چیئرمین و سربراہِ وفد نواب فرقان خان اور ہارس بیک آرچری کے صدر و بورڈ ممبر اورنگزیب مبشر نے محسن نواز کا قومی اسکواڈ کی جانب سے باضابطہ استقبال بھی کیا۔