بشکیک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بشکیک میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی۔ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور انہیں گلے بھی لگایا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
تینوں ملاقاتیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بشکیک میں ہوئیں۔