Wed, September 23, 2026

کنک وادی میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 9 خوارج ہلاک

کنک وادی میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 9 خوارج ہلاک

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کی کنک وادی میں ’رد الفتنہ 3‘ آپریشن کے تحت سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے کنک وادی میں سکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔ کارروائی کے ابتدائی مرحلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

 ذرائع کے مطابق باقی دہشت گرد موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے مزید 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی اور دہشت گردی کے خلاف ان کی کارروائیوں کو سراہا۔

ٹیگز: