Wed, September 16, 2026

لکی مروت: سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 5 زخمی

لکی مروت: سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 5 زخمی

لکی مروت : لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 8 خوارج کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے نہایت مہارت سے ان عناصر کو گھیر لیا، جس کے باعث انہیں فرار ہونے کا کوئی موقع نہیں ملا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ وہ علاقے سے آخری خوارجی کو ختم کر کے مکمل امن قائم کریں گے۔ اس آپریشن کے ذریعے سکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا سکے۔

ٹیگز: