راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران 6 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے 21 فروری کو کرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کرک میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور سکیورٹی فورسز ملک سے خارجیوں کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔