نیویارک: وزیراعظم نے نیویارک میں بل گیٹس سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے، صحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات اور صحت عامہ کے شعبے میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں صحت اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔