Wed, September 16, 2026

لاہور میں آلودگی کا خطرہ، صوبائی وزیر نے اقدامات کا اعلان کر دیا

لاہور میں آلودگی کا خطرہ، صوبائی وزیر نے اقدامات کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ لاہور میں آلودگی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، کیونکہ مشرقی ہوائیں بھارتی شہروں کی آلودگی کو لاہور میں لا سکتی ہیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق، صبح کے وقت ہواؤں کا رخ بدلنے سے شہر کی فضائی کیفیت میں بہتری آ سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں میکینیکل سٹریٹ واشنگ، واٹر سپرے اور ایئر کوالٹی مانیٹرنگ شامل ہیں۔ ساتھ ہی بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی چیکنگ بھی جاری ہے۔ کھلی جگہوں پر آگ لگانے کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس کے خلاف روزانہ جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ سموگ ایمرجنسی سکواڈز 24 گھنٹے فیلڈ میں الرٹ ہیں، جبکہ ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بڑھا دیا ہے۔

ٹیگز: