Wed, September 16, 2026

تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہیے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب

تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہیے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی قیادت کو خیبر پختونخوا کے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پشاور اور خیبرپختونخوا کا دورہ کر کے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا چاہئیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ٹوٹے پھوٹے ہسپتال، سکول اور سڑکیں، اور صوبے میں گندگی کا ڈھیر موجود ہے جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تعلیمی ادارے اور سڑکوں کی حالت زار پر وزیراعلیٰ کی کرسی ایک مذاق بن چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ 23 نومبر کو خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو وقت ضائع کرنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

آخر میں مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ فیملی ری یونین جیسے پروگرام زمان پارک میں منعقد کر کے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے بجائے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔

ٹیگز: