Wed, September 16, 2026

غزہ میں کئی ہفتوں بعد امدادی ٹرک داخل، حالات اب بھی سنگین

غزہ میں کئی ہفتوں بعد امدادی ٹرک داخل، حالات اب بھی سنگین

غزہ: کئی ہفتوں کے انتظار کے بعد بالآخر غزہ میں 90 امدادی ٹرک داخل ہو گئے۔ اقوام متحدہ نے اس امداد کی تصدیق کی ہے۔ مارچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اتنی بڑی مقدار میں امدادی سامان غزہ پہنچا ہے۔

غزہ میں انسانی بحران بدترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ لاکھوں لوگ خوراک، صاف پانی اور ادویات سے محروم ہیں۔ اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اور بچے بھوک سے نڈھال ہیں۔

ادھر اسرائیلی بمباری رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ تازہ حملوں میں مزید 93 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عقربا گاؤں میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینی گھروں پر حملہ کیا، املاک کو آگ لگا دی، اور ایک مسجد کو نمازیوں کی موجودگی میں نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔

صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑ رہی ہے، اور دنیا کی خاموشی فلسطینی عوام کے لیے مزید تکلیف دہ بنتی جا رہی ہے۔ عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ صرف بیانات پر اکتفا نہ کرے، بلکہ فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ بے گناہ جانیں بچائی جا سکیں۔

ٹیگز: